اسپورٹس ڈیسک ۔۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم سیریز میں اپنی برتری مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔ قومی ٹیم نے دوسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔
فاسٹ باؤلر رضا اللہ کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


