اسلام آباد (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک ریڈ لائن ہے اور اس کی روک تھام کو کسی بھی صورت میں جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔
یہ بیانات مالدیپ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دیے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت کے ایک طرفہ فیصلے کے تحت سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو ناقابلِ قبول قرار دیا اور کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ معاہدوں کا نفاذ تمام ممالک کی ذمہ داری ہے۔


