فائل فوٹو
فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان نے مالی سال 2026 کے دوران تیرہ بین الاقوامی منڈیوں کو گیارہ لاکھ تیس ہزار ڈالر مالیت کا آم کا گودا برآمد کیا۔ سرکاری تجارتی اعدادوشمار کے مطابق برآمد کی جانے والی اس مجموعی مقدار کا حجم پندرہ لاکھ تیس ہزار کلوگرام رہا۔
ویلتھ پاکستان کو دستیاب اعدادوشمار کے مطابق لیبیا برآمدی مالیت اور مقدار دونوں لحاظ سے پاکستانی آم کے گودے کا سب سے بڑا خریدار رہا۔ برآمدی آمدن کے لحاظ سے ترکیہ اور انگولا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔


