فائل فوٹو
فائل فوٹو
پشاور میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں موبائل فون سروس معطل اور ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔
مختلف شاہراہیں اور چوک کنٹینر لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے باعث بی آر ٹی سروس بھی معطل ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ادھر سوات کی مختلف سڑکیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بری کوٹ، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔


