نیوز ڈیسک (ہنگو) ۔ ضلع ہنگو میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کے تحت ضلع بھر میں پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان خان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یہ پابندیاں تیس روز تک مسلسل برقرار رہیں گی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اعلامیے کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری اقدام اٹھایا ہے۔ عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کے غیر مجاز اجتماع کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔


