پشاور (صورتِ حال، نیوز ڈیسک). خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے. ضلعی سطح پر مختلف نوٹی فکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں.
صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے. ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صوابی اور ڈپٹی کمشنر کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ ادارے بند رہیں گے.
ضلع مردان میں بھی تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت اسکول، کالجز اور جامعات بند رکھی گئی ہیں.
مردان میں مذکورہ تاریخ کے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ قرار دیے گئے ہیں. متعلقہ حکام کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
ضلع نوشہرہ میں ڈپٹی کمشنر گوہر زمان کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے. نوشہرہ میں بھی اس روز کے تمام امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں.


