نیوز ڈیسک (کراچی) — گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے لڑکیوں کو کم عمری کی شادی سے بچانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادی لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان میں اس کے خاتمے کیلئے موثر قانون سازی اور قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے۔


