ملتان (نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں سائبر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران طلبہ و طالبات کو آن لائن مالیاتی فراڈ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے بچنے کی تدبیریں بتائی گئیں۔
ماہرین نے شرکاء کو ڈیجیٹل ہراسانی، بلیک میلنگ اور جعلی اکاؤنٹس جیسے سائبر جرائم کی روک تھام پر بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔


