ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور ریسکیو اسٹیشن نمبر چوالیس کے زیر تعمیر منصوبے کی تکمیل اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے ایمرجنسی آفیسر محمد اسرار خان نے تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔
یہ دورہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کی ہدایات کے تحت عمل میں لایا گیا۔


