حیدرآباد (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) حیدرآباد ڈویژن میں پندرہ روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی نے ڈویژن کے تمام نو اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ بغیر اجازت مظاہروں، ریلیوں، جلوسوں، دھرنوں، بھوک ہڑتالوں اور عوامی جلسوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔


