(انٹرنیشنل ڈیسک) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں نیتنیاهو کے اقتدار سے ہٹ جانے سے فلسطینیوں کے لیے حالات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئے گی۔ عام انتخابات میں اپوزیشن کی ممکنہ فتح سے پالیسیوں میں صرف معمولی فرق آ سکتا ہے۔
الجزیره کی رپورٹ کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر اس کے اثرات محدود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ حکومتی تبدیلی سے خطے کی مجموعی پالیسیوں میں کوئی انقلابی فرق پڑنے کی توقع نہیں ہے۔


