لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں۔ اے پی پی اردو کے مطابق کارروائیوں کے دوران چھ فوڈ یونٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔
تین فوڈ یونٹس پر مجموعی طور پر چار لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران پانچ سو کلو گرام چکن اور مکس گوشت تلف کر دیا۔


