نیوز ڈیسک — آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں فیلڈنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے کیریئر کے 223 کیچز مکمل کر کے فیلڈرز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
یہ پیش رفت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کے دوران سامنے آئی۔ میچ میں آسٹریلیا کے 390 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 284 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔


