واشنگٹن (بزنس ڈیسک)۔ ایسوسی ایটেড پریس آف پاکستان کے مطابق ورلڈ بینک گروپ نے مالی سال 2026 کے دوران ترقی پذیر معیشتوں کے لیے ریکارڈ 112 ارب ڈالر کا نجی سرمایہ متحرک کر دیا ہے۔
یہ ادارہ جاتی تاریخ میں سب سے زیادہ سالانہ رقم ہے۔ چار سال کے دوران اس رقم میں تین گنا سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 2022 سے اب تک پاکستان کے لیے تقریباً 3.2 ارب ڈالر کا نجی سرمایہ بھی متحرک کیا گیا ہے۔


