اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے غیر ملکی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے ایم 6 موٹروے کی تعمیر میں ہونے والی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ حکام نے اس موقع پر کمیٹی کو جاری ترقیاتی کاموں اور ان میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔


