احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔
بہاولپور پولیس نے گزشتہ دو روز کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


