لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کوئٹہ میں پیش آنے والے آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔


