کراچی (بزنس ڈیسک) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایف بی آر کے آن لائن نظام آئی آر آئی ایس میں تکنیکی مسائل کے باعث ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین سلیم مکاتی نے کہا کہ گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں دشواریوں کے پیش نظر ٹیکس دہندگان کو اضافی مہلت فراہم کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فارم جاری ہونے میں تاخیر اور پورٹل کے مسائل کے باعث مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا مشکل ہو رہا ہے۔


