فائل فوٹو
فائل فوٹو
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد شہید ہو گئے ہیں۔
اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں افسران کی شہادت پر وہ دلی طور پر رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور کہا کہ شہید پائلٹس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہدا کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔


