لاہور (بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چوہدری ریاض اور مسرت اعجاز علی خان نے کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹیکس نظام کی آسانی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ کاروباری افراد کو سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے کئی لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری سے کنسٹرکشن کا کاروبار فروغ پاتا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رئیل اسٹیٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفد نے گورنر کو رئیل اسٹیٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔
گورنر نے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں، گورنر نے کوئٹہ میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے شہید پائلٹس میجر حسنین شہزاد اور کیپٹن صمد کے لواحقین سے تعزیت کی۔


