فیصل آباد (نیوز ڈیسک) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے محکمہ زراعت آفس کی مسجد میں نماز کے بعد کسانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگانے کی تلقین کی اور اس حوالے سے عہد لیا۔
ڈائریکٹر پبلک تعلقات حکومت پنجاب فیصل آباد ڈویژن کے مطابق یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا۔ محکمہ زراعت کے حکام نے کسانوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے متبادل طریقوں سے آگاہ کیا۔


