اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کوئٹہ میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کی خبر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔


