
بنوں: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں، ملک سے جلد انخلا ناگزیر ہے، افغانستان کو واضح کر دیا کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نے بنوں کا دورہ کیا اور دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت ہوئے۔


