بینک آف امریکہ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کے دوسرے بڑے بینک پر منی لانڈرنگ اور پابندیوں کے قوانین پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بینک کو یہ جرمانہ انسدادِ منی لانڈرنگ اور پابندیوں کے قوانین کی تعمیل میں ناکامی پر برداشت کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ امریکی حکام نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر یہ کارروائی عمل میں لائی ہے۔


