اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے وفاقی وزارت داخلہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران سکیورٹی اور انسدادِ جرائم میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔


