نیوز ڈیسک (اسلام آباد) — وفاقی وزیرِ برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ شراکت داری میں امداد کی بجائے تجارت اور سرمایہ کاری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران معاشی شرحِ نمو چار فیصد سے زیادہ رہے گی۔


