بین الاقوامی (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں جاری جھڑپوں اور لوگوں کی نقل مکانی کے باعث شہریوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق بے گھر افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ یمن میں شہریوں کو صحت کے خطرات اور دیگر بنیادی مشکلات کا بھی سامنا ہے، جن کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔


