نیوز ڈیسک (اسلام آباد)۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے دنیا بھر میں گھروں کو سالانہ 228 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔
یہ بات انہوں نے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے مضبوط اور محفوظ گھروں کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا ہے۔


