نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پنجاب میں مودی حکومت کی جانب سے اداروں پر قبضے اور تحقیقاتی اداروں کے ذریعے خوف پھیلانے کی حکمت عملی بے نقاب ہو گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کے وزیر خزانہ ہربھجن سنگھ چیمہ نے 24 ستمبر 2026 کو چندی گڑھ میں بی جے پی حکومت کی انتخابی حکمت عملی پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی مرکزی تحقیقاتی اداروں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے رشتہ داروں کے یہاں چھاپے مارتا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن کے ووٹ فہرستوں سے خارج کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
اس کے بعد سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس محکمے شہریوں کو ہراساں کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 2014 کے بعد سیاست دانوں کے خلاف ای ڈی کے مقدمات میں چار گنا اضافہ ہوا۔
2014 سے 2022 کے دوران زیر تفتیش 121 نمایاں سیاست دانوں میں سے 95 فیصد کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے تھا۔


