نیوز ڈیسک (سرگودھا) سرگودھا کے علاقہ شاہپور میں خاتون سے شادی کے تنازع پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے اڑتیس سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوٹ بھائی خان کے رہائشی لیاقت حیات نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو اغوا کر کے شادی کر رکھی تھی جس کا شوہر عرفان شدید رنج رکھتا تھا۔ گزشتہ روز اسی رنجش پر فائرنگ کے نتیجہ میں لیاقت حیات شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں جاں بحق ہو گیا۔
ڈی پی او سرگودھا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی اور پولیس کو فوری طور پر مقدمہ قتل درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دے دیا ہے۔


