بیورو رپورٹ (صورتِ حال، DESK) — لاہور کے علاقے سوزو واٹر پارک کے قریب ایک درخت سے 35 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت عمران علی کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ واقعہ خودکشی ہے یا قتل اس حوالے سے پولیس مختلف پہلوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کی کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔


