لاہور کے علاقوں شادمان، لٹن روڈ اور نواں کوٹ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق شادمان کے علاقہ کیمپ جیل کا قیدی پچاس سالہ جینس ہیڈ دورانِ قید طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔
لٹن روڈ پر قرطبہ چوک کے قریب فٹ پاتھ سے تقریباً پچاس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ نواں کوٹ کے علاقے سکیم روڈ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جو بظاہر نشے کی زیادتی سے جاں بحق ہوا۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد تمام لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعاتی شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں۔


