بیورو رپورٹ (صورتِ حال، DESK) رحمان بابا ایکسپریس کی ڈی ریلمنٹ کی انکوائری 17 اور 18 اکتوبر 2026 کو ہوگی۔ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز عامر نثار چودھری پاکستان ریلویز ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان کے کمیٹی روم میں انکوائری کریں گے۔
انکوائری کا آغاز روزانہ صبح نو بجے ہوگا۔ ترجمان ریلویز کے مطابق حادثے سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد کو شواہد پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
شہری مقررہ تاریخوں پر براہِ راست ثبوت فراہم کر سکتے ہیں یا 22 اکتوبر 2026 تک تحریری معلومات ہیڈکوارٹرز آفس لاہور ارسال کر سکتے ہیں۔


