فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور ڈیسک (این این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔
خضدار، ژوب، بارکھان اور موسی خیل میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔ گڑھی دوپٹہ میں چوبیس اور مظفرآباد میں بائیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


