بین الاقوامی ڈیسک (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں عارف والا سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی کار کو حادثہ پیش آگیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی باپ اور اس کے دو جوان سالہ بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چوہدری واحد علی اور ان کے دو بیٹے عمر واحد اور علی واحد شامل ہیں۔
تینوں باپ بیٹے کار پر سوار ہو کر مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد عارف والا کے محلہ اقبال نگر کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔


