نیوز ڈیسک — خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد مختلف علاقوں میں روزمرہ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔
این این آئی کے مطابق ایبٹ آباد، کرک اور چترال میں نئے سیٹ اپ کے حق میں شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
پشاور اور دیگر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز کھلے رہے جبکہ سیاسی صورتحال میں تبدیلی کے باوجود شہری اپنی مصروفیات میں مصروف رہے۔
کرک میں شہریوں نے نئے سیٹ اپ کے نفاذ پر خوشی منائی اور ایبٹ آباد میں ریلی نکالی گئی۔ چترال میں بھی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔


