خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا اور دیر لوئر کے شہری علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔
این این آئی کے مطابق وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈ گواہی اور لواری ٹاپ پر برف باری ہوئی۔ بارش اور برفباری کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔


