کوئٹہ (نیوز ڈیسک) — کوئٹہ کے سونا خان چوک کے قریب اے این ایف نے کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران ایمبولینس سے 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کا کارندہ گرفتار ہوا۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق منشیات مستونگ سے کوئٹہ اسمگل کی جا رہی تھیں۔ ملزم نے یہ منشیات ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔


