اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2035 تک 100 ارب ڈالر برآمدی ہدف حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ اس ہدف کے حصول سے پاکستان معاشی انحصار کا چکر توڑ سکتا ہے اور پائیدار ترقی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار 39 ویں بین الاقوامی کانفرنس اور سالانہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کے مطابق اس اقدام سے ملک کی معاشی خود کفالت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔


