فائل فوٹو
فائل فوٹو
کشمیر ڈیسک۔ مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام نے بی جے پی کے زیر کنٹرول وقف بورڈ کی جانب سے جمعہ کے خطبوں کے موضوعات مقرر کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مذہبی منبروں کو سیاسی پیغام رسانی سے آزاد رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ جمعہ کے خطبے اسلامی رہنمائی کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور ان میں شریعت کی پیروی کی جانی چاہیے۔
مفتی ناصر الاسلام نے واضح کیا کہ وقف بورڈ کا انتظامی کردار اسے مذہبی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں دیتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شریعت اور مذہبی خودمختاری پر مشاورت کے بغیر فیصلے کیے گئے تو خاموش نہیں رہیں گے۔
اس تنازعے نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مذہبی اداروں کی خودمختاری کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا ہے۔


