لاہور (این این آئی) آئی جی پنجاب نے چھ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
تقرری کی منتظر مس شائستہ ندیم کو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ دانیال احمد جاوید کو اے آئی جی لاجسٹکس سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر علی اختر کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹائون لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر عاطف شہزاد کو ایس پی انوسٹی گیشن چکوال لگا دیا گیا ہے۔
تقرری کے منتظر ضیا اللہ کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ حافظ عطا الرحمن کو ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔


