لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب حکومت نے پیرا فورس کے 7 سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ افسران اور 18 تحصیل داروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ افسر نعمان قیصر کو ساہیوال سے پاکپتن جبکہ محمد اقبال کو پاکپتن سے ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔
اعظم شیغان اعوان کو رائے ونڈ سے علامہ اقبال ٹاؤن، جمشید گلزار کو میانوالی سے ڈیرہ غازی خان اور محسن عباس شاہ کو ڈیرہ غازی خان سے بھکر تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شاہد اقبال کو بھکر سے میانوالی جبکہ محمد بن علی کو علامہ اقبال ٹاؤن سے رائے ونڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔
وسیم یزدانی کو تحصیل دار شاہ کوٹ، ابوبکر غوری کو میانوالی اور شیخ نجم کو فیصل آباد صدر تعینات کیا گیا ہے۔ فرقان افضل دنیا پور، کنور ایان پنڈی گھیب، وامق علی خانیوال اور ذیشان نسیم فیصل آباد سٹی میں تعینات ہوں گے۔
محمد حارث لودھراں، شجیع دارین جہلم، حمزہ حیدر بہاولپور سٹی اور محمد ریحان مظفرگڑھ تعینات کیے گئے ہیں۔ نجم عباس کو بہاولنگر، کاشف احمد وزیر آباد، ذیشان شوکت سرگودھا اور احسن شہزاد کو راولپنڈی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔
امیر حمزہ کو شالیمار لاہور، علی عمران وہاڑی جبکہ کامران مشتاق کو تحصیل دار پسرور تعینات کر دیا گیا ہے۔ تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقامات پر فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


