لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں موسم سرما کے اوقات کار کا جمعہ سے اطلاق کر دیا گیا۔ نئے اوقات کار 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو نئے شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ ان سکولوں میں دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز چھٹی دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔
ڈبل شفٹ سکولوں کے لیے بھی اوقات کار مقرر کر دیے گئے ہیں۔ صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گی۔
جمعہ کے روز صبح کی شفٹ کا اختتام دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
ڈبل شفٹ سکولوں کی دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک بج کر 30 منٹ سے شام 4 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔ جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے شروع ہوگی اور شام 4 بج کر 30 منٹ پر ختم ہوگی۔


