اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز کی جانب سے زمبابوے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ زمبابوے کے کھلاڑی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اسلام آباد میں پانچ ہفتوں کے تربیتی سیشن کے لیے موجود تھے۔
یہ تربیتی سیشن زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کے درمیان ایکسچینج پروگرام کا حصہ تھا۔ اس پروگرام کے تحت زمبابوے کے کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ بہتر بنانے اور نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملا۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق یہ پانچ ہفتے صرف کرکٹ سیکھنے تک محدود نہیں تھے بلکہ اس دوران دوستی اور باہمی تعلقات کو بھی فروغ ملا۔ اگلے مرحلے میں پاکستان سے کھلاڑی زمبابوے جائیں گے۔


