مکوآنا (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ اور معروف طبیب حکیم محمد سعید کی اٹھائیسویں برسی سترہ اکتوبر کو منائی جائے گی۔ حکیم محمد سعید پاکستان کے مایہ ناز طبیب تھے اور شعبہ حکمت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے طب و حکمت، عالمی ادب کے تراجم، اسلام اور دیگر موضوعات پر دو سو سے زائد کتب تصنیف کیں۔ حکیم سعید کو شاندار خدمات کے صلہ میں ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔
انہیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی اور وہ بچوں کے رسالے نونہال سے اپنی شہادت تک منسلک رہے۔ وہ صوبہ سندھ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔
انہیں سترہ اکتوبر انیس سو اٹھانوے کو کراچی میں فجر کی نماز کے بعد روزے کی حالت میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔


