مکو آنہ (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن 16 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد بھوک اور غربت کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کرنے کے لیے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔
فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں، محکمہ خوراک اور زراعت کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ تقریبات سے خطاب کے دوران ماہرین خوراک کی کمی اور اس کے حصول میں حائل مشکلات پر روشنی ڈالیں گے۔
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن ہر سال اسی تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔
پاکستان میں مہنگائی کے باعث غریب افراد اپنی آمدنی کا ستر فیصد خوراک پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔


