فیصل آباد کے تھانہ سٹی جڑانوالہ میں پولیس نے کسانوں کا سامان چوری کرنے والے ملزمان تنویر اور قدیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے شعیب نامی کسان کے ٹیوب ویل کی موٹر چوری کی تھی۔
ایس ایچ او مظفر کھوکھر نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا اور دو لاکھ روپے مالیت کی موٹر برآمد کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تفتیش میں مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ شہریوں کی املاک لوٹنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


