سرینگر (کشمیر ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے بھارتی چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے حوالے سے نئی دہلی میں ہونے والے مظاہروں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ آئین اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ جمہوری اداروں کے کام کاج سے متعلق الزامات کی بنیاد پر گیانیش کمار کا استعفی احتساب اور شفافیت کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔
جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیں ایک شفاف الیکشن کمیشن یقینی بنانا ہوگا۔
سریندر چودھری نے مزید کہا کہ آپ طاقت کے زور پر نوجوانوں کی آواز نہیں دبا سکتے۔ سیاسی جماعتوں کو مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
عقیدہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا چاہیے اور کسی بھی جماعت کو مذہبی معاملات میں احکامات جاری کرنے کا حق نہیں۔


