لاڑکانہ (این این آئی) لاڑکانہ سول اسپتال کے مرکزی گیٹ پر گٹر کا گندا پانی جمع ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث اسپتال کے اطراف گندے پانی نے تالاب کی شکل اختیار کرلی ہے۔
شہریوں کے مطابق اسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی، طبی ٹیسٹوں اور بروقت آپریشنز سمیت بنیادی سہولتوں کی صورت حال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ گٹروں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نکاسی آب کا نظام متاثر ہے اور مریضوں کو گندے پانی سے گزر کر اسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاڑکانہ میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے نیا اسپتال تعمیر کرنے کے ساتھ موجودہ سول اسپتال کی حالت بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے موجودہ اسپتال کے لیے مختص کیے جائیں تاکہ صفائی، ادویات، طبی ٹیسٹوں اور آپریشنز کی سہولتیں بہتر بنا کر مریضوں کے مسائل حل کیے جاسکیں۔


