کراچی (این این آئی) گلشنِ حدید فیز ون میں رات گئے چھ ملزمان نے موبائل فون کی دکان کے تالے توڑ کر صفایا کردیا۔ دکاندار کے مطابق چوری ہونے والے موبائل فونز کی مالیت تقریباً ستر لاکھ روپے ہے۔
یہ واردات تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں پیش آئی۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔
ملزمان کی گرفتاری یا چوری شدہ سامان کی برآمدگی کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین ملزمان کو دکان سے فون اٹھاتے دیکھا گیا۔
ان میں سے دو نے ماسک پہن رکھے تھے جبکہ تیسرے کا چہرہ واضح تھا۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد منہاج گلفام نے واقعے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ گلشنِ حدید موبائل چوری کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔


